نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق سوئے ہوئے دکاندار کو موت نے آلیا

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجامیں فائرنگ کرنوجوان کوقتل کردیا گیا۔سب انسپکٹرناصروسیم نے بتایاکہ ارسلان حنیف گراؤنڈمیں تھاکہ نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی ،ایس ایچ اوصدربیرونی انسپکٹرملک اللہ یارنے بتایاکہ گولی لگنے سےارسلان کی موت واقع ہوگئی ۔ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقہ کرنل یوسف کالونی میں رہائش پذیر 38سالہ خدابخش ساجداپنی بیٹھک میں مردہ پایا گیا، سب انسپکٹرعاطف بے بتایاکہ اس کا کریانہ سٹورتھا۔