آسکر ایوارڈ 2019 کے لیے نامزد گیوں کا اعلان

January 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ ز2019کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

91ویں آسکر ایوارڈ کیلئے بہترین فلموں کی کیٹیگری میں فلم بلیک پینتھر،روما،وائس،بلیک کلینس مین،اے اسٹار از بورن،گرین بک،دی فیورٹ اور بوہیمین ریپسوڈی شامل ہیں۔

آسکر ایوارڈ کیلئے بہترین اداکار وں کی فہرست میں بریڈ لے کوپر(اے اسٹار از بورن)،کرسچین بیل(وائس)،ولیم ڈیفو(ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ)،ریمی میلک(بوہیمین ریپسوڈی) اور ویگو مورٹینسن (گرین بک) شامل ہیں۔

بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں لیڈی گاگا،اولیویا کولمین،یالیزا ایپاریسیو،گلین کلوز اور میلیسا میک کارتھے شامل ہیں۔

آسکر کیلئے بہترین ہدایتکاروں کی دوڑ میں اسپائک لی،یورگوس لانتھیموس،ایڈم میک کے،ایلفونسو کوئیرن اور پاول پولیکوسکی شامل ہیں۔

رواں برس فلم روما اور دی فیورٹ دس، 10نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز 2019کی تقریب 24فروری کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔