Advertisement

کرکٹر ملک محمد بشیر کی سٹاپسلے قبرستان میں تدفین

September 12, 2019
 

لوٹن (نمائندہ جنگ) کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے ملک محمد بشیر کی نماز جنازہ گزشتہ ہفتے مرکزی جامع مسجد لوٹن میں مولاناحافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کرنے کے بعد سٹاپسلے قبرستان میں تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وٹفورڈ، ملٹن کینز سے متعدد عمائدین کے علاوہ میئر لوٹن کونسلر طاہر ملک، کو آرڈینیٹر کشمیر کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، لوٹن کونسل آف ماسکس کے راجہ فیصل کیانی، لوٹن راجہ اکبر داد خان، لیبر پارٹی کی متحرک شخصیت راجہ حفیظ خان، ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، ممتاز عالم دین مسعود اختر ہزاروی، سابق میئرز چوہدری محمد اشرف، ریاض بٹ اور راجہ سلیم اختر، ن لیگ کے سید حسین شہید سرور، صدر لوٹن اسلامک اسلامک کلچرل سوسائٹی حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، نائب صدرملک پنوں خان، صدر صفتہ الاسلام لوٹن حاجی کالا خان، پی ٹی آئی کے اسرار ملک چوہدری، ولایت حسین عرف ولی، اسرار بٹ اور کثیر تعداد میں عمائدین شامل تھے، جبکہ مرحوم کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے والوں میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور ٹرسٹی خان محبوب چشتی شامل ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں