Advertisement

بلدیاتی نظام میں ترمیم وفاق کا کام نہیں ایسی کوشش کی مزاحمت کرینگے،پی پی

September 12, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ خودمختار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حامی ہیں ۔ لیکن ماضی میں اس ضمن میں ایک تجربہ کیا جا چکا ہے جس کے تباہ کن اثرات آج تک موجود ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل کے 148 کا تذکرہ مناسب نہیں ہے اگر مارشل لاءنافذ کیاجائےگا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے،سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں ترمیم وفاقی حکومت کا کام نہیں ہے۔ اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم مزاحمت کریں گے،پروڈکشن آرڈر پر فریال تالپور کو 13 ستمبر کو اسمبلی میں آنے کی اجازت نہ ملی تو ہم ہفتہ 14ستمبر کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس جاکر احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ۔


مکمل خبر پڑھیں