Advertisement

دیہاتیوں کے گھروں کا صفایا، مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد ہلاک، 4 زخمی، دو موٹرسائیکلوں کا تصادم

September 29, 2019
 

خیرپور +ٹھٹھہ+ٹنڈوآدم(بیورو رپورٹ +نا مہ نگاران) دیہاتیوں کے گھروں کا صفایا ،حادثات و واقعات میں 7 افراد ہلاک، 4ز خمی،دو موٹر سائیکلوں کا تصادم،خیرپور ۔حادثات اور واقعات میں بچے سمیت تین افراد ہلا ک ہو گئے۔پہلا واقعہ خیرپور میں لقمان ریلوے پھاٹک کے قریب ہوا جہاں سائیکل سوار محکم الدین کھوڑو ریلوے ٹریک کراس کرنے کے دوران پنجاب سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے نیچے کچل کر ہلاک ہو گیا۔ محکم الدین کھوڑو سائیکل پر ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا کہ اس کی شلوار سائیکل میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ ریلوے ٹریک پر گر گیا اور ٹرین اس کے اوپر گز ر گئی۔ جبکہ دوسرا واقعہ باغ بچراہ روڈ پر ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے آمنے سامنے سے تصادم میں نوجوا ن فہد علی نول ہلاک ہو گیا۔تیسرے واقعے میں کوٹ لالو کے قریب گوٹھ محمد شریف خاصخیلی میں دو سالہ بچہ سرفراز خاصخیلی پانی کی ٹنکی میں گر کر ڈوب گیا۔ بچہ گھر کے اندر کھیل رہا تھا کہ پانی کی ٹنکی میں گر گیا۔ بعد ازاں بچے کی لاش پانی کی ٹنکی سے نکال لی گئی۔فیض گنج کے دو دیہات میں چوری کی واردا توں پر مکینوں نے تشو یش کا ا ظہار کر تے ہو ئےچور گروہوں کو گرفتار کر نے اور چوری کا سامان واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پہلی واردات گوٹھ حاکم علی رتڑ میں ہوئی جہاں نامعلوم چور دیہاتی گل حسن رتڑ کے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کی مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسری واردات گوٹھ کنڈیاری میں ہوئی جہاں چور گروہ ساجد علی لاشاری سمیت دو دیہاتیوں کے گھروں کا صفایا کر گئے ایک رات کے اندر بدامنی کی وارداتوں پر امن پسند لوگوں میں بڑی تشویش پھیل گئی ہے ۔ٹنڈوآدم ۔ٹنڈوآدم سٹی،تعلقہ، اور بی سیکشن تینوں تھانوں کی نفری نے سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تیس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھبیس ہزار مین پور ی ، گٹکا،سمیت ایک ہزار لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ٹھٹھہ۔چھتو چند کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون حلیمہ جاکھرو جاں بحق ھو گئ لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئ جبکہ ھالیجی جھیل کے قریب آر بی او ڈی نہر سے پولیس کو نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لا ش ملی ہے ۔دریں اثنا برادا آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب بولان میل کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔خیرپورناتھن شاہ۔ تھرڑی محبت میں واقع مٹھل کالونی کے مقام پر گلی میں کھیلنے کے دوران بھاگتی ہوئی بھینس کی ٹکر لگنے سے ایک چھ سالہ کمسن لڑکا ایازعلی ولد معشوق بھنڈ بھینس کے پیروں تلے کچل کر ھلاک ہوگیا۔ دریں اثناء ککڑ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں حاجی خان ابڑو کے مقام پر دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر نیازعلی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرکے افروز اور اسکے والد علی اصغر ابڑو کو زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہخیرپورناتھن شاہ کے گاؤں محمد رمضان کھوسہ کے رھنے والے غلام الرسول نے دو بچوں کے ھمراہ سیشن کورٹ دادو میں پیش ہوکر عدالت میں اپنے بھائی شفیع محمد کے خلاف گھر پر مبینہ قبضہ کرنے کے بعد اسکو بیدخل کرنے کی درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے کاروئی کرکے اسکو بے گھر ہونے سے بچانے کی استدعا کی۔ علاوہ ازیں گاؤں صادقانی پنہور کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر دو موٹرسائیکل سواروں محمد چھٹل جمالی اور عرفان علی لوند کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں