خیبر پختونخوا: مزید 108 ڈینگی کیسز کی تصدیق

October 02, 2019

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 108 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی کیسز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

صوبے میں ڈینگی کے مزید 108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پشاور میں 40 نئے کیسز کی تصد یق ہوگئی ہے جس کے بعد پشاور میں کیسز کی تعداد ایک ہزار 970 ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 3 ہزار 967 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات

ڈینگی کا مچھر خاص طور پر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ صبح اور شام میں اپنا جسم ڈھانپنے، پانی کا صحیح نکاس اس مچھر کو بیماری پھیلانے اور افزائش نسل سے روکنے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حفاظتی اقدامات ہی اس وائرس سے بچاؤکا ذریعہ ہے۔

ڈینگی بخار ایک موذی مرض ہے تاہم کہاوت ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کے مصداق احتیاط کرکے اس سے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔