Advertisement

حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف تاجروں کا سرینا چوک پر دھرنا

October 09, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف تاجروں کا سرینا چوک پر دھرنا

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں تاجروں نے سرینا چوک پر دھرنا دے دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی احتجاجی ریلی کے باعث کشمیر ہائی وے اور ایمبیسی روڈ کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

ریلی کے دوران تاجروں نے سرینا چوک پر لگی خاردار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا تو تاجروں نے جواباً پتھراؤ کیا۔

تصادم کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، جس کے بعد تاجروں نے سرینا چوک پر ہی دھرنا دے دیا۔

صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیےممبر ایف بی آر حامد عتیق تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔


مکمل خبر پڑھیں