Advertisement

مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف کا بھائی عادل زمان گرفتار

October 10, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مرید عباس کے قتل کے وقت وہ اپنے بھائی عاطف زمان کے ساتھ تھا،ہمارا منصوبہ صرف مرید عباس کو دھمکانے کا تھا،لیکن بات چیت کے دوران عاطف زمان نے غصے میں فائرنگ کر دی جس کے بعد میں نے اسے دفتر سے گھر چھوڑا اور خود بالاکوٹ چلا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ مفرور ملزم عادل زمان کو رات گئے کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا،جس سے تفتیش جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ خداداد کالونی میں ہمارے قابل پولیس افسر غوث عالم پر فائرنگ اور عادل زمان کی گرفتاری دو علیحدہ علیحدہ واقعات ہیں، جنہیں ایک ساتھ جوڑنا قبل از وقت ہے،البتہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے غوث عالم نے مرید عباس قتل کیس پر بھی کام کیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں