Advertisement

دباؤ ڈالنے کیلئے اعجاز جکھرانی کے گھرچھاپہ مارا گیا، سعید غنی

October 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب والے بڑے ڈھیٹ ہیں ‘اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپہ دباؤ ڈالنے کیلئے ماراگیا‘وہ پیپلز پارٹی کے خلاف کام ثواب دارین سمجھ کر کرتے ہیں‘‘اگر وزیراعظم کی 5 سو افراد کی فہرست سامنے آئی تو ان کی آدھی کابینہ جیل میں ہوگی۔بدھ کومشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ رات اعجاز جکھرانی کے گھرپرنیب نے چھاپہ مارا‘کوئی بھی ادارہ احتساب کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جانبدارانہ احتساب کے خلاف ہیں، اعجاز جکھرانی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیاہوا ہے‘14اکتوبر کو ری ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے ‘یہ چھاپہ دباؤ ڈالنے کے لیے مارا گیا ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں