Advertisement

قبائلی اضلاع کے طلباءکا تعلیمی کوٹہ سیٹس ڈبل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 10, 2019
 

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل قبائلی اضلاع کے طلباء نے تعلیمی کوٹہ سیٹس ڈبل نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت سراج داوڑ ،ارشد داوڑ اور دیگر ساتھیوں نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے دوران قبائلی طلباء کیساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ میڈیکل اور انجنیئر رنگ سیٹس کا کوٹہ ڈبل کیا جائے گا مگر دو سال گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔ جسکی وجہ سے قبائلی اضلاع کے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ سینکڑوں طلباء کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے میڈیکل اور انجنئیرنگ سیٹس کا کوٹہ ڈبل کیا جائے تاکہ قبائلی طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکے ۔


مکمل خبر پڑھیں