پنوعاقل : شیخ برادری کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 13, 2019

سکھر(بیورورپورٹ) شیخ برادری کے افراد نے سکھر پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں، مظاہرین زاہدہ شیخ، فرید شیخ اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے تین افراد عدالت سے حاضری کے بعد گھر آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے اور ہمیں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے، ہماری پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر حراست میں لئے گئے افراد کو رہا کیا جائے اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔