ذہنی آزمائش...

November 02, 2019

٭ بتائیے وہ کیا ہے جسے آپ آنکھیں بند کرکے دیکھ سکتے ہیں لیکن آنکھیں کھول کرنہیں دیکھ سکتے ؟

٭بتائیے وہ کون ہے جو لوگوں کے گلے ، اور جیبیں کاٹتا ہے لیکن پولیس اس کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی؟

٭ایک آدمی آٹا پسوانے مشین پرگیا۔پتہ چلا بجلی ایک ہفتہ نہیں آئے گی۔ گھر آٹا بھی ختم ہوچکا ہے، کسی سے مانگتے بھی شرم آتی ہے۔ وہ آٹا کیسے پسوائے گا؟

٭وہ کیا چیز ہے جو پیش توکی جاتی ہے، خوشی اور کامیابی کے موقع پرلیکن لغوی طور پر اس کے معنی شکست کے ہیں؟

٭وہ کیا چیز ہے جسے آگ نہیں لگتی ،مگر پھر بھی اسے بجھانا پڑتا ہے؟

٭وہ کیا چیز ہے جو بولنے سے ٹوٹ جاتی ہے؟

جوابات:۔

خواب۔درزی۔ آٹا پستا نہیں ہے۔ ہار،پیاس، خاموشی