Advertisement

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہفتہ طلبہ منایا جائیگا

November 04, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ریسرچ سیکشن کے زیراہتمام ہفتہ طلبہ برائے سال 2019 منعقد کرایا جا رہا ہے جس کے رجسٹریشن فارم اور اور پروگرام کی تفصیلات تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کو بذریعہ ڈاک بھیجی جا چکی ہیں۔ ہفتہ طلبہ کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا جو 14 دسمبر تک جاری رہے گا۔ جن اسکولوں کو ہفتہ طلبہ پروگرام کی تفصیلات اور رجسٹریشن فارم موصول نہیں ہوئے وہ بورڈ آ ف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ریسرچ سیکشن سے 5 نومبر تک حاصل کر سکتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں