قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

November 06, 2019

حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی وجہ سیکنڈری مارکیٹ میں بانڈز پر منافع کی شرح میں کمی ہے جب کہ قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع پر کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 33 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 68 فیصد کی گئی جب کہ پنشن بہبود فنڈ پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 48 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد کی گئی ہے اور اسپشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کمی کے بعد 11 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔