پاکستان اینڈ و کرائن سوسائٹی کے تحت سہ روزہ کانفرنس ہوگی

November 07, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اینڈ و کرائن سوسائٹی کے تحت سہ روزہ سالانہ کانفرنس 15 تا 17 نومبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور ماہرینشرکت کریں گے اس بات کا اظہار ماہر ذیابطیس اور سر سید میڈیکل کالج کے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیابھر میں شوگرکا مرض وبائی صورت اختیارکررہا ہے، پاکستان میںکل آبادی کا 26 فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے،ایسی صورت میں دنیا بھرکے ماہرین اورطبی تحقیق کرنے والے سر توڑکوششیں کررہے کہ اس مرض کی روک تھام سے کیسے نمٹا جائے، شوگر کا عالمی دن 14نومبرکومنایا جاتاہے،اس حوالے سے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کی جانب سے 15نومبر سے تین روزہ عالمی ذبابیطیس کانفرنس منعقدکی جائیگی۔