کراچی (نیوزڈیسک )بھارت میں عمران اور سدھو کے بینر اتار اور پھاڑ دیے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں سکھوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تعریف اور کوشوں کو سراہانے کیلئے لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز انتہاپسندوں اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے اتار دیئے۔ سوشل میڈیا پر باشعور بھارتی بھی بینرز اتارنے پر آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی غنڈوں کوشدید تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔