نہ معلوم اپنے بل بوتے پہ، یا وہ
کسی غیبی مدد سے بڑھ رہے ہیں
ادارے اپنی حد میں ہیں ہمارے
مگر افراد حد سے بڑھ رہے ہیں
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برطانیہ میں موسم سرما کے فلو سیزن کا آغاز پانچ ہفتہ قبل ہی ہوگیا ہے، بچوں اور نوجوانوں میں فلو تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ بڑی عمر کے افراد بھی اس سے جلد متاثر ہونا شروع ہوجائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں بس ایک چیز کی پرواہ ہے اور وہ یہ کہ امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان حلقوں کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’’نیٹ زیرو‘‘ پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے اور گنجائش کے پیش نظر دباﺅ کم کرنے کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت ستمبر 2024 سے لیکر ابتک انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40ہزار کے قریب قیدیوں کی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں ہے۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔