Advertisement

طلباء ایجو کیشنل الائنس کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل

November 08, 2019
 

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسٹودنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ تمام وطن دوست،جمہوریت پسند طلباء وطالبات سے بھر پور اپیل کی گئی ہے کہ بروز سموار اور 11نومبر 2019کو دن 12بجے طلباء ایجو کیشنل الائنس کے احتجاجی مظاہرے میں جو کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں ہوگی تمام کارکنوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عرصہ دراز سے یونیورسٹی کے معاملات غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیایک خفیہ پلان کے تحت یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کی بیخ کنی کی جارہی ہے اور یونیورسٹی کیاکثر معاملات ایک تنظیم کے حوالے کئے گئے ہیں طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ یونیورسٹی کے اسکینڈل کے پیچھے سابق وائس چانسلر کو قرار واقعی سزاء دی جائے تاکہ ہمارے معاشرے کا ہرطبقہ سکھ کا سانس لے سکیں ۔


مکمل خبر پڑھیں