کلب روڈ پر دھنسنے والی 54انچ قطر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مکمل

November 09, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ کے عملے نے گذشتہ دنوں کلب روڈ کے مقام پر دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جمعرات کی رات کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ،واٹربورڈ کے عملے نے بغیر کسی وقفہ، رات دن لائن کی تبدیلی کا کام جاری رکھا ،اس دوران ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے متاثرہ لائن کا کئی بار معائنہ کیا ،کام کے معیا ر کوجانچااورانجینئرز اور عملہ کو ضروری ہدایات دیں ، واضح رہے کے لائن دھنسنے سے کلب روڈ ،صدر ، کینٹ ،ریجنٹ پلازہ اور دیگر علاقوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایات ہوگئی تھیں،اب گڑھے کے بھرائی اور سڑک کی کارپیٹنگ کا کام کیاجارہاہے