ٹماٹر دو سو، پیاز سو روپے کلو ، دیگر سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر

November 09, 2019
 

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ٹماٹر دو سو روپے اور پیاز سو روپے کلو ہوگئے جبکہ ادرک بدستور 480اور لہسن تین سو روپے کلو ہے۔شملہ مرچ 280رو پےکلو،اروی سو روپے ،مٹر120 روپے،ٹینڈا،بھنڈی،توری،بند گوبھی اور کریلے فی کلو اسی ،سبز مرچ2سو روپے کلو بیچی گئی ۔ادھرکمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے ہدا یت کی ہے کہ مہنگا ئی کے سدباب کے لئے جا ری مہم کو مز ید مو ثراور فعال بنا یا جائے نیز ڈویژن بھر کے پرا ئس کنٹرول مجسٹر یٹس متحرک ہو کر ما ر کیٹوں کے اچا نک چھاپے اور گرا نفروشوں کا بلا تفر یق محا سبہ کر یں۔انہوں نے مز ید کہا کہ چینی ، نان و روٹی کی مقر رہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنا تے ہوئے گرانفروشوں، ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنو عی مہنگا ئی پیدا کر نے والے عنا صر کے خلاف روزانہ کی بنیا د پر سخت ایکشن لیا جائے۔