اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سجادہ نشین بری امام پیر سید حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے آپ کی صحیح معنوں میں خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقامی نعت اکیڈمی بہارہ کہو میں محفل میلاد سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ ختم الرسل کے اقوال پر عمل کرنا لازم ہے تاکہ دنیا آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکے ۔