انجکشن سے وضو کا ٹوٹنا

November 29, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر کسی مریض کووقفے وقفے سے انجکشن لگائے جاتے ہیں تو کیا اس کا وضو باقی رہے گا یا ہر مرتبہ انجکشن لگانے کے بعد وضوکرنا ہوگا؟(امجدعلی،کراچی)

جواب:۔اگر دوا پہنچانے کی غرض سے انجکشن دیاجائے اورانجکشن کے ساتھ بہت معمولی مقدار میں خون آئے جو بہنے کے قابل نہ ہوتو وضو برقرار رہتا ہے اور اگر انجکشن کےذریعےخون نکالاجائے یا انجکشن لگانے سے خون بہہ پڑے یا بہنے کے قابل خون نکل آئے تو وضوٹوٹ جاتا ہے۔