• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کا ’ریوینج ڈریس‘ میگھن مارکل کو ملنے کے خواہشمند

---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانوی شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی یادگار اور مشہور سیاہ لباس ’ریوینج ڈریس‘ کو نیلام ہونے سے قبل حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ لیڈی ڈیانا کی یاد اور ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کے مطابق شہزادی ڈیانا کا مشہور سیاہ لباس ’ریوینج ڈریس‘ رواں سال دسمبر میں معروف نیلام گھر سوتھبیز میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے ہے۔ 

 ریڈار آن لائن کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری نہیں چاہتے کہ یہ لباس کسی نجی خریدار کے پاس چلا جائے اور عوام کی نظروں سے اوجھل ہو جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کا خیال ہے کہ یہ لباس ان کی والدہ کی یاد سے جڑا رہنا چاہیے اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو اس لباس کا مالک ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری کا ماننا ہے کہ میگھن مارکل ہی اس لباس کی صحیح حق دار ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اس لباس کو اپنی والدہ کی خود اعتمادی اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی علامت سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا نے معروف ڈیزائنر کرسٹینا اسٹامبولین کا تیار کردہ یہ آف شولڈر سیاہ لباس جون 1994ء میں لندن کی سرپینٹائن گیلری میں ایک تقریب کے دوران پہنا تھا۔

یہ وہ وقت تھا جب شاہ چارلس کی جانب سے ازدواجی بے وفائی سے متعلق متنازع اعترافات سامنے آئے تھے، اس لباس کو بعد میں ’انتقامی لباس‘ (Revenge Dress) کے نام سے شہرت ملی۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کے نزدیک میگھن مارکل اس لباس سے جڑی کہانی اور اس کی علامتی اہمیت کو باخوبی سمجھتی ہیں، اگر میگھن یہ لباس پہنیں یا اس کی مالک بنیں تو یہ اس بات کی علامت ہو گا کہ شہزادی ڈیانا اور میگھن دونوں نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن شاہی محل کو اپنی شناخت متعین کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو ایک ٹریفک حادثے میں 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، اس وقت شہزادہ ہیری کی عمر محض 12 سال تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید