سونے کی قیمت میں 250روپے فی تولہ کی مزید کمی، چاندی مستحکم

November 29, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کی کمی سے 1457ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کی کمی سے 85ہزار 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 215روپے کی کمی سے 73045روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت ایک ہزار روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔