ٹینکرسے 60 ہزارلیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد،مقدمہ درج

November 30, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ایک کامیاب کارروائی میں ایک ٹینکر سے 60ہزارلیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ذرائع کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی اطلاع پرکسٹمز انٹیلی جنس کی مشتمل ٹیم نے کاٹھورکے علاقے میں گاڑیوں کی نگرانی شروع کردی اور ایک ٹینکرلاری کو روک کراس کی تلاشی لی توٹینکرلاری میں 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 60ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمدہوا۔جس پر ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دریں اثنا کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ٹرین کے ذریعے شوز کے کنسائمنٹ کی آڑمیںدھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کی اطلاع پر کسٹمز کی ٹیم کراچی سٹی اسٹیشن پر چھاپہ مارالاہورسے آنے والادھماکہ خیرسامان قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔