جسٹس گلزار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دی تھی۔

صدر پاکستان نے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، جسٹس گلزار احمد

جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی مدتِ ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔