موجودہ حکومت میں کسی بدعنوان کو سزا نہیں ہوئی،حافظ محمد ادریس

December 08, 2019

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے لیے ایک سو دن مانگے تھے ،جب حکومت بنانے کا وقت آیا تو زرداری، نواز شریف، مشرف اور الطاف حسین کے بدنام زمانہ لوگوں کو وزیر بنا دیا جو حکومت کے لیے مصیبت بن چکے ہیں، گذشتہ پندرہ ماہ میں کسی کرپٹ کوئی سزا نہیں ہوئی نواز شریف کو ان کی اپنی حکومت کے دوران سزا ہوئی اور جیل جانا پڑا موجودہ حکومت بیرون ملک سے کوئی پائی واپس نہ لا سکی۔