گوگل پلے اسٹور کا آپشن بچوں کو غیر موزوں ایپ دکھانے سے بچائے

December 29, 2019

موبائل کے بڑھتے ہوئے استعمال اور گوگل پلے اسٹور پر بچوں کے لیے غیر موزوں ایپس کے سامنے آنے اور اس کے استعمال کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

اس خطرے اور اپنے گوگل پلے اسٹور سے غیر موزوں چیز ڈاؤن لوڈ کرنے اور فضولیات میں پیسے خرچ ہونے سے بچوں کو بچا سکتے ہیں۔

گوگل پلے اسٹور میں پیرنٹل کنٹرول کے نام سے ایک آپشن موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے آپ ناصرف ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ میں فیلٹر لگاسکتے ہیں بلکہ گوگل پلے اسٹور سے ایپ خریدنے پر بھی خفیہ کوڈ لگاسکتے ہیں۔

اس آپش کے لیے آپ اپنے اسمارٹ فون پر گوگل پلے اسٹور کھولیں، سیٹنگ پر جائیں اور ایک پن کوڈ کو ترتیب دیتے ہوئے پیرنٹل کنٹرول کے آپشن کو فعال بنائیں۔

پرینٹل کنٹرول کو فعال کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور کھولیں، اوپر دائیں جانب دکھائی دینے والی مینو بار پر ٹیپ کریں۔

اس کے بعد سیٹنگ میں جا کر پیرنٹل کنٹرول آپشن کو ڈھونڈیں، تاہم جب آپ پیرنٹل کنٹرول کو آن کرنے لگیں گے تو اس کے لیے آپ کو ایک پن کوڈ ترتیب دینا ہوگا تاکہ آپ کے بچے اس آپشن کو دوبارہ بند نہ کرسکیں۔

اس آپشن کی وجہ گوگل خود سے کسی بھی طرح گیمز، فلمز یا دیگر ایپس پر پابندی عائد نہیں کرے گا، تاہم آپ کو خود سے اسے ہدایت دینی ہوگی کہ اس کو کونسی ایپ کو سرچ میں دکھانا ہے اور کونسی نہیں دکھانی۔

گوگل پلے اسٹور پر علیحدہ علیحدہ ہر کیٹیگری کے لیے عمر کی حد واضح کرنی ہوگی تا کہ بچے کے استعمال کے دوران کسی بھی غیر ضروری مواد کو اسکرین پر آںے سے روکا جائے۔

اسی طرح جب آپ کے بچے کو ایپ کو انسٹال کرنے بالخصوص ایپ کے فیچر خریدنے کی ضرورت ہوگی تو اس کے لیے پن کوڈ کی ضرورت ہوگی اس کے اندراج کے بغیر ایپ خریدنے سے بچا جاسکتا ہے۔