مقبوضہ کشمیر، راجوڑی میں 3 نوجوان شہید

January 02, 2020

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے انہیں شہید کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر: نئے سال کیساتھ لاک ڈاؤن کے 150 دن مکمل

سرکاری ذرائع نے ابھی تک ان شہادتوں کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب قابض بھارتی پولیس نے ضلع گندربل میں گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، 3 نوجوان شہید، صحافیوں پر پولیس تشدد

علاوہ ازیں رات گئے ہلاک ہونے والے 2 بھارتی فوجیوں کی شناخت 29 سالہ نائیک ساونت سندیپ رگوناتھ اور 25 سالہ رائفل مین ارجن میگر کے نام سے ہوئی ہے۔