ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

January 13, 2020

رپورٹ۔مشرف خان ،امریکا

نیویارک میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ نیویارک میں منائی گئی ۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی قومی ، جمہوری و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ جمہوریت کی بنیاد پر بننے والا پاکستان ذوالفقار بھٹو کے جمہوری اصولوں پر عمل کرکے ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے۔

تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی قائدین و ارکان خالد اعوان، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ، ظفرچٹھہ، سلمان بٹ ، جاوید اختر، لیاقت خان ، سیمی اسد سمیت ساتھیوں نے پارٹی کے بانی چئیرمین کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پارٹی اور پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بلند کئے ۔

پیپلز پارٹی یو ایس ا ے کے قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر قسم کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا بہترین راستہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اور یہی وہ عہد ہے کہ جس کی امریکامیں بسنے والے پیپلز پارٹی کے ساتھی تجدید کررہے ہیں۔