ڈگری کالج میں ریجنل انٹر کالج میراتھن کی تقریب تقسیم انعامات

January 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد ریجن کی جانب سے ریجنل انٹر کالج میراتھن ریس کی تقریب تقسیم انعامات کا گورنمنٹ ڈگری کالج کوہسار میں انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد(انسپیکشن) پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر منیر احمد شاہ ‘کوہسار کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالعزیز شیخ‘ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم رفیع صدیقی و جیم خانہ اسپورٹس کمیٹی کے ممبران پروفیسر شعیب اوردیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں میراتھن ریس کو بہترین انداز میں منعقد کرنے پر تمام فوکل پرسنز و ٹیکنیکل آفیشلز و ججز کو مبارکباد پیش کی جبکہ فاتحین کو انعامات دینے کی تقریب کا شاندار انعقاد کرنے پر کوہسار کالج کے پرنسپل‘ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و جیم خانہ اسپورٹس کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ میراتھن ریس بوائز میں ایس ایس کالج کے سید غالب شاہ نے پہلی‘ مٹیاری کالج کے اختررسول نے دوسری‘ بھٹ شاہ کالج کے وحید علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز ریس میں شاہ لطیف کالج کی کرن‘ سونیا اور فوزیہ نے پہلی‘ دوسری اور تیسری‘ نزرتھ کالج کی ہدیٰ زہرہ اور دعا شاہد نے حاصل کیں۔