’میگھن اپنے شوہر کی ماں جیسی بننا چاہتی ہیں‘

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

’میگھن اپنے شوہر کی ماں جیسی بننا چاہتی ہیں‘

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن انہوں نے بلکل اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کی طرح ہی تصویر بنوائی ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور ہونے والی اس تصویر کو کچھ صارفین مستقبل کی پلاننگ جبکہ کچھ اتفاق قرار دے رہے ہیں۔

یہ تصویر ڈاکٹر جیمز کینٹ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کی، جس بعد صارفین کے تبصروں کی برسات ہوگئی، بعض لوگوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی والدہ شہزادی ڈیانا جیسی بننا چاہتی ہیں۔

میگھن کی شیئر کی گئی تصویر ان کے فوٹو شوٹ کی ہیں، جبکہ شہزادی ڈیانا کی تصویر ایک میگزین کے سرورق کی ہے۔

سرورق کی عبارت سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیڈی ڈیانا کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ براعظم افریقا کے دورے پر تھیں۔

ان دونوں شہزادیوں (ساس اور بہو) کی ان تصاویر میں بہت معمولی ہی فرق ہے جبکہ ان کی اسٹائل اور کپڑوں کو دیکھا جائے تو وہ بالکل ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

میگھن نے وائٹ قمیض اور سیاہ رنگ کا اسکرٹ زیب تن کیا ہوا ہے جو شہزادی ڈینانا کے کپڑوں سے مشابہت رکھتے ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں نے عینک بھی ایک ہی جیسی لی ہوئی ہے۔

تصویر کے مطابق دونوں شہزادیوں نے اپنی کمر پر ہاتھ بھی ایک ہی اسٹائل سے رکھا ہوا ہے تاہم میگھن کی ایک ہتھیلی مڑی ہوئی ہے جبکہ شہزادی ڈیانا کی دونوں ہتھیلیاں کھلی ہوئی ہیں۔

تقریباً ایک جیسی مشابہت رکھنے والی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اس تصویر کو شیئر کرنے والے شخص نے لکھا کہ ’میگھن آپ بہت اچھی اداکار ہیں، اپنے نے یہ پوز لینے کے لیے کتنے آئینوں کا سہارا لیا؟

اس پوسٹ پر ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت پریشان کن ہے! وہ اپنے شوہر کی ماں جیسا بننا چاہتی ہیں؟‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ لوگوں نے تو اس تصویر کو عجیب تصویر قرار دیا۔