امریکا پاکستان کا سرپرست نہیں دوست بنے، ایاز پلیجو

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا پاکستان کا سرپرست نہیں دوست بنے،ایاز پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سرپرست بننے کے بجائے دوست بنے۔

ہیوسٹن امریکا میں شاہ عبدالطیف کانفرنس سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے مفادات کی جنگ میں ہم اب فریق نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواداری، برابری اور امن سے پاکستان کو کامياب بنانا ہوگا، ترقی کے عمل میں جنوبی ایشیا کی شرکت کے بغیر نتائج ممکن نہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ دہلی کی جامعہ ملیہ اور مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی ذمے داری آر ایس ایس کے انتہاپسندوں پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان سے سویت یونین کے خلاف مدد لے کر پھر اسے اکیلا چھوڑ دیا، ہمارے اکثر مسائل کا حل آزاد خارجہ پالیسی میں ہے۔

قومی عوامی تحریک نے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جنوری ایشیا کی اقتصادیات اور سماجی اقدار تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف اشرافیہ کے بجائے عوام کے شاعر تھے، انہوں نے عورتوں، کسانوں اور اقلتوں کو ہیرو بنایا۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھاکہ امریکا اور یورپ کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، حکمران وڈیروں نے دیہی پاکستان کو خواتین کے لیے مقتل بنادیا ہے۔