مودی کو لگام نہ دینا دہشت گردی کو فروغ دیناہے،محمد غالب

January 22, 2020

برمنگھم(پ ر) 26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ نے یورپ کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے، بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی ،قتل عام کواجاگر کیا جائے گا اور دنیا بھر پر واضح کیا جائے گاکہ بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں بھارت جمہوریت کے لبادے میں دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر جس طرح کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ظلم و ستم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں عالمی امن اور انسانی حقوق کے علبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، خاموش تماشائی رہنے سے نریندر مودی جیسے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے مودی کو لگام نہ دینا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے ۔مقبوضہ میں کرفیو چھٹے ماہ میں داخل ہو گیا ہے اس دوران سلامتی کونسل کے دو اجلاس ہوئے ہیں حالیہ اجلاس میں بھارت کے خلاف عملی اقدامات کے لیے کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا، سلامتی کونسل جب تک مداخلت نہیں کرے گی بھارت کو مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ محمد غالب نے کہا کہ مودی امن کا راستہ چھوڑ کر جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان کی طرف سے بڑے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، عالمی برادری نے اگر کوئی مثبت کردار ادا نہ کیا تو مودی موجودہ دور کا ہٹلر ثابت ہو گا، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ مسلہ کشمیر کے پُرامن دیرپا حل پر توجہ دی جائے۔