فنڈز کی کمی برطانیہ کی بعض کونسلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بندکرنے پر غور

January 22, 2020

لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے کچھ کونسلز سی سی ٹی وی کیمرے بند کرنے پر غور کر رہی ہیں ۔ لوکل اتھارٹیز کی اس تجویز پر کرمنل ماہرین اور ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کے جان ومال کو خطرات بڑھ جائیں گے۔ ہسپتالوں میں اے اینڈ ای پر مریضوں کا رش بڑھے گا۔کرمنلز کو سزا کیلئے شواہد نہیں مل سکیں گے۔ معرو ف کرمنالوجی بیرسٹر اور ایک سرجن نے متنبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے بند کرنے سے اے اینڈ ای کے محکمے شدید دبائو کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ کیرفلی کونسل نگرانی کے فنڈز میں کٹوتیوں پر غور کر رہی ہے جبکہ دوسری کونسلز بھی فنڈنگز ​​کا جائزہ لے رہی ہیں ۔پروفیسر جوناتھن شیفرڈ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے کوئی بھی کٹوتی انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہو گی اور یہ عوام کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دے گی ۔ دوسری جانب کونسلز کا کہنا ہے کہ انہیں شدید مالی دبائو کا سامنا ہے اور ان حالات میں کٹوتیاں ناگزیر ہیں ۔ لوکل اتھارٹیز سی سی ٹی وی کی ذمہ دار ہیں کیونکہ اس سے نا صرف جرم ریکارڈ اور نگرانی ہوتی ہے بلکہ یہ پارکنگ ، گندگی ، ٹریفک اور ٹاؤن سینٹر مینجمنٹ جیسے معاملات بھی موثر ہیں ۔ کیرفلی اتھارٹی اپنے پبلک سی سی ٹی وی میں سے 26 کو تبدیل اور کچھ کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ کونسلز کا کہنا ہے کہ اگلے سال کا بجٹ ترتیب دینے کیلئے تیاری جا رہی ہے اور مالی دبائو کی وجہ سے کٹوتیوں کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں ۔ بی ی سی کے مطابق برجینڈ میں ویلش حکومت کی جانب سے کونسلز کیلئے فنڈ بڑھانے کے بعد 92 کیمرے بند کرنے کی تجاویز کو روک دیا گیا ہے ۔ یہ کیمرے ٹریفک کی نگرانی اور جرائم کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں ۔2017 میں ، برج بس اسٹیشن میں سوتے ہوئے ایک شخص کی عصمت دری کرنے والے کو صرف اس وقت پکڑا گیا جب سی سی ٹی وی آپریٹرز نے اس واقعے کی اطلاع دی اور پولیس کو الرٹ کیا ۔ کرمنل بیرسٹر اینڈریو ٹیلر نے کہا کہ سی ڈی ٹی وی کا استعمال پیڈو فائلز کو ٹریک کرنے اور سزا دینے کے لئے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی فوٹیج کو مقدمے میں کسی جرم کی نشان دہی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ، جہاں فوٹیج کے بغیر ملزم کو سزا ہونے کے امکانات معمولی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ ہمارے اسلحہ خانہ کا ایک بہت اہم ہتھیار ہے جو لوگوں کو انصاف دلانے میں پولیس اور تفتیش کاروں کا معاون ہے۔اگر آج ہم سی سی ٹی وی فوٹیج ختم کردیتے ہیں تو کوئی بھی اور اپنے بستروں پر محفوظ نہیں سو سکے گا ۔ کارڈف یونیورسٹی کے وائیلنس ریسرچ گروپ کے ریسرچ ڈائریکٹر پروفیسر شیفرڈ نے کہا کہ قصبے کے مراکز میں نظر رکھنے والے سی سی ٹی وی کیمروں تک پولیس کو جانے کی اجازت ہے۔ ممتاز فیس سرجن ، جنہوں نے لڑائی میں لوگوں کے پھٹے ہوئے گال ‘ ہڈیوں اور ٹوٹے ہوئے دانتوں کا علاج کیا کا کہنا ہے کہ اگر کیمرے بند کردیئے گئے تو زیادہ تعداد میں لوگ شدید زخمی ہو جائیں گے اور اے اینڈ ای پر مریضوں کا دبائو شدید ہو جائے گا۔ پروفیسر شیفرڈ نے کہا کہ سی سی ٹی وی نے کسی حد تک جرم کی روک تھام میں مدد کا کام کیا ہے ، بیشتر افراد نشے میں تھے اور وہ اس سے واقف ہی نہیں تھے کہ حملے کے وقت انہیں کیمرے کے ذریعے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے ہسپتالوں میں شدید زخمیوں کا اضافہ دیکھا جا سکےگا ۔گیونٹ پی سی سی جیف کتھبرٹ نے کہا کہ یہ "بڑی شرم کی بات ہے کہ کونسلز کو ایسی کٹوتیاں کرنے پر غور کرنا پڑتا ہے۔ کیرفلی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی فی الحال 153 کیمروں سے 24 گھنٹے نگرانی کرتی ہے لیکن ہم مالی دباؤ کی وجہ سے کچھ کیمروں کو بند کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔بچت کی یہ تجاویز فی الحال عوامی مشاورت کیلئے ہیں اور کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم رہائشیوں کی رائے کا بغور پر جائزہ لیں گے ۔