تحصیلوں اوراضلاع کی نظر ثانیکےلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس

January 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں تحصیلوں اور اضلاع کی حدود کی نظر ثانی کے لیے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب کے اندر نئے اضلاع و تحصیلوں کے قیام کا جائزہ لینے کے علاوہ مجوزہ نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے لیے طریق کاراورقواعد وضوابط طے کیے گئے۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بعض شہروں کی آبادی ضلعوں کے برابر ہے جبکہ بعض اضلاع کی آبادی تحصیل سے بھی کم ہے لہٰذا ان کی حدود پر نظر ثانی ضروری ہو چکی ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ طے شدہ ٹی او آرز کے مطابق نئی تحصیل یا ضلع کے لیے مقامی ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کو تجویز بھجوائیں گی،موصول ہونے والی تجاویز پر حکومت پنجاب بورڈ آف ریونیو، محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی اور ایکسائز کے نمائندوں پر مشتمل ایک سٹڈی گروپ تشکیل دے گی اور یہ سٹڈی گروپ ہرنئی تحصیل یا ضلع کی تجویز پرآبادی، جغرافیائی اور اقتصادی امور کا جائزہ لے کرموزونیت کے حوالے سے اپنی سفارشات کابینہ کمیٹی کو بھجوائے گا۔