ویمن یونیورسٹی کمپیوٹر کی تعلیم دینے میں کردار ادا کررہی ہے:وائس چانسلر

January 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ دور حاضر کمپیوٹنگ کا دور ہے، آج کے جدید دور میں تربیت یافتہ ٹیکنالوجسٹ کی مانگ پہلے سے کہیں زیادہ ہے، آج کے دور میں کسی قوم کی ترقی اور استحکام کا اندازہ اس کے ٹیکنالوجیکل گریجوایٹس کی سالانہ تعداد سے بھی لگایا جاتا ہے، یہ بات انہوں نےیونیورسٹی میںنجی شعبے کے تعاون سے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے، پاکستانی نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی کے میدانوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے ارفع کریم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ویمن یونیورسٹی کا شعبہ آئی ٹی کمپیوٹر کی تعلیم دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، اب یونیورسٹی نے نجی شعبے سے ملکر شارٹ کورسز کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طالبات ابھی سے اپنی آمدنی کا ذریعہ بناسکیں ان کورسز میں گرافک ڈیزائننگ، سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ ، موشن گرافک اور وژول ایکفکٹ اور فری لانسنگ شامل ہیں ، سید فرحان علی نے کہا کہ انفارمشین ٹیکنالوجی کے دور میں نوجواں نسل کی عملی تربیت بہت ضروری ہے، ویمن یونیورسٹی کی 5 طالبات کو فری انٹرن شپ اور ماہانہ 2000 روپے دیئے جائیں گے، سیمینار سے وصی احمد، عثمان، طلحہ شیخ، اسامہ بخاری، فہد مصدق نے بھی خطاب کیا۔