پاک، بنگلا دیش T20: سیکورٹی اور ٹریفک پلان جاری

January 22, 2020

لاہور پولیس نے پاکستا ن اور بنگلا دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے سیکورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا، میچوں کے دوران 10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ٹیم کی ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم منتقلی کی ریہرسل آج ہوگی، میچوں کے دوران بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات رہیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹیموں اور اسٹیڈیم کے اطراف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ

گھڑسوار دستے اسٹیڈیم کے باہر گشت کریں گے، جبکہ سیکورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہو گی۔ بنگلادیشی ٹیم کے روٹ پر رہائشیوں سے سیکورٹی بانڈز بھی لئے جا رہے ہیں۔

ٹریفک پلان کے مطابق مہمان ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم آمد اور واپسی کے وقت عام ٹریفک بند رہے گی، میچوں کے دوران اچھرہ نہر سے کلمہ چوک، حالی روڈ اور لبرٹی سے حسین چوک تک سڑکیں بند رہیں گی۔ قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ، والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائے گا۔