طبِ نبویﷺ: زیتون کا تیل …!

February 21, 2020

حضرت ابو اسیدؓ کہتے ہیں کہ حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ زیتون‘‘ کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی ، اس لئے کہ یہ ایک بابرکت درخت کا تیل ہے۔حضرت عمر ؓ بھی ارشاد فرماتے ہیں کہ حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ’’ زیتون‘‘ کا تیل کھاؤ اور مالش میں استعمال کرو ، اس لئے کہ وہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔

زیتون کا تیل معدے اور آنتوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔پیٹ کے افعال کو اعتدال پرلاتا ہے۔گردے کی پتھری توڑ کر نکال دیتا ہے۔پیٹ کے کیڑے ماردیتا ہے۔یہ ہر اس زہر کا توڑ ہے جو آنتوں یا گردوں میں زخم پیداکرنے کا سبب بنتا ہےاور ساتھ ہی زہر کے مضر اثرات بھی دور کرتا ہے۔قبض کو دور اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔سر میں اس کی مالش سے بال مضبوط اور دیر تک سیاہ رہتے ہیں۔یہ مقوی بھی ہے اور چہرے پر بشاشت پیدا کرتا ہے۔