• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مشتبہ شخص ہلاک

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی ریاست مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے مبینہ طور پر ٹکرادی۔

ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع Temple Israel میں پیش آئے اس واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا جس میں ڈرائیور مارا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے تاہم پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہا۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے ٹکراتے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور مشتبہ شخص گاڑی ہی میں مردہ پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اس شخص کی شناخت کیا تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید