شاہدنویدملک جے آئی یوتھ پاکستان کےسیکرٹری جنرل مقرر

February 23, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر )مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے مشاورت کے بعد شاہد نوید ملک کو جے آئی یوتھ پاکستان کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔ شاہد نوید ملک اس سے قبل صدر لاہور اور وسطی پنجاب کے صدر کی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ شاہد نوید ملک ایک متحرک یوتھ لیڈرز کے ساتھ ساتھ مقامی سیاست میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔