‏ ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل سے آغاز کریگی

February 25, 2020

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیرِاہتمام کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم اپنے سفر کا آغاز کل سے کرے گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کل کینبرا میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرے گی جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا ۔

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ‏ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز، انگلینڈ جنوبی افریقا اور تھائی لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے ۔

پاکستان ویمن ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔