ماسک پہنا ہو یا نہیں، اے آئی سافٹ ویئر چہرہ پہچان لے گا، چینی کمپنی کا دعویٰ

February 27, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے چہرے پر ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کرنے والی دنیا کی بہترین چائنیز کمپنیوں نے بھی اپنے سافٹ ویئرز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ماسک پہنے افراد کو کامیابی سے شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ساڑھے 4؍ ارب ڈالرز مالیت کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر کام کرنے والی چائنیز ٹیکنالوجی کمپنی سینس ٹائم کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کے باوجود اس کا سافٹ ویئر لوگوں کو کامیابی سے شناخت کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شناخت کیلئے سافٹ ویئر میں تبدیلی کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی آنکھوں اور ناک کے بالائی حصے کو پراسیس کرے۔