بی آر ٹی تنازع، کنٹونمنٹ بورڈ کی مشروط کام جار ی رکھنے کی اجازت

February 27, 2020

بی آر ٹی تنازع، کنٹونمنٹ بورڈ کی مشروط کام جار ی رکھنے کی اجازت

پشاور(ارشد عزیز ملک) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر کنٹونمنٹ بورڈ اور پی ڈی اے کے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا تاہم کنٹونمنٹ بورڈ پشاورنے پی ڈی اے کو مشروط طورپر بی آرٹی پر تعمیراتی کام جار ی رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔پی ڈی اےنے ایک ہفتہ کے اندرمیونسپل اور کمرشلائیزیشن چارجز کی مد میں 27 کروڑ 90 لاکھ روپے اداء کرنےپر آمادگی کا اظہا رکیاہے۔کینٹ بورڈ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ڈی اےنے میونسپل چارجز کی مد میں 90 لاکھ روپے فوری اداء کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے جبکہ ڈبگری گارڈن میںرہائشی علاقے میں کو کمرشل پلازے کی تعمیر کی مد میں ایک ہفتے کے اندر 27 کروڑ روپے دینےکی یقین دھانی کرائی ہے ۔پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر علی شاہ نے جنگ کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ صوبائی حکومت نے کرنا ہے کیونکہ بی آرٹی پی ڈی اے کا منصوبہ نہیں بلکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے جس کے لئے تمام فنڈز صوبائی حکومت کے ذریعے فراہم کئے جارہے ہیں ۔کنٹونمنٹ بورڈ کے واجبات کے حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جوںہی حکومت سے فنڈز ملیں گے کنٹونمٹ بورڈ کو ادائیگی کردی جائے گی۔