موسم بہار میں اپنے گھر کو بنائیں پُر بہار

March 07, 2020

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی نہ صرف موسم معتدل ہو جاتاہے بلکہ ا س موسم میں کِھلنے والے پھول ہمارے روز و شب کو خوشگوار بنادیتے ہیں۔ اسی لیے اس موسم میں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میںجابجا پھولوں کی نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی سڑکوں کے کنارے لگے پودوں میںکِھلتے پھول ایک عجب سماں باند ھ دیتےہیں۔

ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ اس موسم کے پھولوں کو اپنے گھر کی زینت بنائیں اور انھیں اپنی کیاریوں میں اُگائیں۔ موسم بہار کے پھولوں اور سبزیوں کا سلسلہ سردیوںکے آواخر سے ہی شروع ہوجاتاہے، یوں موسم بہار میںکی جانے والی باغبانی آپ کو موسم گرما میں پھل اورسبزیاں فراہم کرتی ہے۔

موسم ِ بہار کے پھول

اگر آپ اپنے پائیںباغ، عمودی باغ یا گھر میں رکھی پورٹ ایبل کیاریوںمیں پھول اور پودے اُگانا چاہتے ہیں تو ایسے پودوں کا انتخاب کریں جو سستے بھی ہوں اور بآسانی اُگ بھی جائیں۔ ایسے ہی چند پودوں کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔

فلاکس : ا س کے چھوٹے چھوٹے خوبصورت پھول ہوتے ہیں۔ اپنی دلکشی کی وجہ سے یہ آپ کے گھر میں ایک نیا حُسن بکھیر دیں گے۔

پٹونیا(Patunia) : یہ بہت کفایتی پودا ہے اور گملے سمیت آ پ کو 100روپے میں مل سکتاہے۔ اس ننھے سے پودے میںدنیا کا ہر رنگ مل جاتاہے۔ اس کی دیکھ بھال کی کوئیخاص ضرورت نہیںہوتی، بس مناسب پانی دیتے رہیں۔ یہ سارا سیزن پھول دیتاہے اور اس کے روزانہ کھلنے والے پھول دیکھ کر آپ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے۔

گلِ اشرفی(Calandula) :اس پھول کی انفرادیت اور دلکش رنگ یقیناً آپ کا دل موہ لےگا۔ آپ نرسری سے اس کی پنیری بآسانی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر پنیر ی نہ ملے تو چند چھوٹے گملے خرید لیں ۔ ا س کے پھول بھی سار ا سیز ن کھِلے رہتے ہیں۔

وروینا: یہ پودا آپ کے گھر کی دلکشی میں خوب اضافہ کریگا اور کوئی خاص مہنگا بھی نہیں ملتا۔

نسٹرشیئم (Nasturtium): اس کے پتے گول ہوتے ہیں اور اس میںگول مٹول پیلے اور سرخ پھول کھِلتے ہیں، جنہیںآپ لٹکنے والی ٹوکریوںمیں سجا کر نت نئے انداز سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

الیسم :اس کا دوسرا نام بجری ہے اور اس میںچھ سے سات انچ کے پودے ہوتے ہیں،جس پر بہت چھوٹے چھوٹے سفید پھول اُگتے ہیں۔ اسےآپ گملوں یا کیاریوںمیں ایک ساتھ لگا سکتے ہیں۔ اس پودے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاہے کہ گویا کوئی سفید چاد ر بچھی ہوئی ہے۔

السی : اس کے بیج کسی پنساری کی دکان سے بھی مل جاتے ہیں، جنہیںآپ گملوںیا کیاریوںمیںلگا سکتے ہیں۔ السی کا پودا آسانی سے اُگجاتاہے اور سخت جان ہونے کی وجہ سے سارا موسم پھول دیتاہے۔

زمینکی تیاری

زمین کا بالائی حصہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اسی حصے سے پودا پانی اور خوراک حاصل کرتاہے۔ اس لیے تقریباً ایک فٹ گہرائی تک زمین کو نرم اور بھربھرا کرلیں۔ زمین سے پتھر، پلاسٹک اورکنکر وغیرہ نکال کر اچھی طرح صفائی کرلیں اور پھر اس میں کھاد ملا دیں۔

اہم مشورے

٭ کیاریوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائیں تاکہ پرندے اور مرغیاں پودوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

٭ ہمیشہ معیاری بیج یا پنیری استعمال کریں۔

٭ پودے لگانے سے پہلے ان کے فاصلے کا خیال رکھیں۔

٭ سبزی چنتے وقت ہاتھ کے بجائے انہیںقینچی سے کاٹیںتاکہ پودا خراب نہ ہو ۔

٭ پودوں کو کیڑوں سے بچانے کے لیے اسپرے بوتل میں پانی لے کر اس میں ایک چمچ کوکنگ آئل اور ایک چمچ سرف ملالیں۔ پودوں پر اس کا چھڑکائو کرنے سے وہ کیڑے مکوڑوںسے محفوظ رہیںگے۔

موسم بہار کی سبزیاں

اگر آپ موسم بہار کی سبزیوں کی کیاریاں لگائیں گے تو موسم گرما میںتازہ ترین سبزیاں پائیںگے اور تازہ سبزیوں کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ موسم بہار کی کچھ سبزیوں کا تذکرہ چارٹ کے ذریعے کیا گیا ہے۔