سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت آل پاکستان مقابلہ حسن قرات، مولانا بشیر فاروقی کی شرکت

March 10, 2020

کراچی (پ ر) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے سنی جماعت القرآء کی معاونت سے آل پاکستان مقابلہ حسن قرات اور حفظ القرآن منعقد کیا، جس میں ملک بھر کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے کمسن حفاظ اورقاری حضرات نے حصہ لیا، مقابلے کا فائنل راؤنڈمیمن مسجد میں ہوا جس میں سیلانی ویلفیئر کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ملک کے چپے چپے سے آئے ہوئے ان کمسن حفاظ نے ثابت کردیا ہے کہ ہماری نئی نسل بھی قرآن کریم سے محبت کا حق ادا کررہی ہے، قرآن کے نور سے انکے دل اور آنکھیں روشن ہیں، مولانا بشیر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل پر اعتماد ہے کہ وہ قرآن کا نور اپنی آنے والی نسلوں تک منتقل کرتی رہے گی ، انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام کا مقصد نئے قاری اور حفاظ کی حوصلہ افزائی کرنا اور انکے منفرد ٹیلنٹ کو پیش کرنا ہے،مقابلہ قرات میں پاکستان کے مختلف شہروں سے 2500 حافظ و قاری حضرات نے حصہ لیا ، جس میں کچھ نابینا حفاظ بھی نہ صرف فائنل تک پہنچے بلکہ ملتان سے آئے ہوئے محمد شفیق رمضان نے 15سال سے کم عمر حافظ و قاری کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ جیتنے والے حفاظ میں لاکھوں روپے کےنقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے، اور اختتام پر پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔