بوجھو تو جانیں..!

March 14, 2020

1٭ سر کے بل چلتا ہے فر فر

سب نے اس کو دیکھا گھر گھر

دائیں بائیں چلتا جائے

اوپر سے نیچے کو آئے

2٭تم چلائو تو بھا گے گی

نہ چھیڑو اس کو کاٹے گی

3 ٭ چھت سے لٹکی رہتی ہے

دیوار سے ٹنگی رہتی ہے

ہنس دے تو اجیارا ہو

چپ رہے تو اندھیرا ہو

4٭ جو بھی اٹھائے جب بھی اٹھائے

آگے بڑھے وہ چلتا ہی جائے

5٭ فُٹ بھر اس کی لمبائی

کُل دنیا اس میں ہے سمائی

6 ٭کوئی چکھے اور نہ کوئی کھائے

پھر بھی وہ میٹھی کھلائے

پہیلیوں کے جوابات: 1قلم 2۔قینچی 3۔ٹیوب لائٹ 4۔ قدم 5۔ نقشہ 6۔نیند