امریکا ،لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھانے والی پین گوئن

March 21, 2020


امریکا میں کورونا وائرسپھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے تمام بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا جس کا پین گوئن نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

امریکا کے شہر شگاگو میں واقع شیڈ ایکوریئم کوکورونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا، یہاں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں شہری تفریح کی غرض سے آتے تھے۔

لاک ڈاؤن کے بعد شیڈ ایکوریئم کی انتظامیہ نے عوام کا داخلہ ممنوع کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پین گوئن مچھلیاں دیکھنے پہنچ گئی۔

شیڈ ایکوریئم کی جانب سے پین گوئن کے دورے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ تفریح کرتی نظر آرہی ہے۔