• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے سابق فلپائنی صدر کے قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے قریبی اتحادی سابق پولیس چیف اور سینیٹر رونالڈ ڈیلا روسا کے انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

رونالڈ ڈیلا روسا کے وارنٹ گرفتاری 6 نومبر 2025 کو خفیہ طور پر جاری کیے گئے تھے، جسے اب ظاہر کرنے کا عمل شرع کردیا گیا ہے۔

عدالت نے بتایا کہ رونالڈ ڈیلا روسا نے روڈریگو ڈوٹیرٹے کے دور صدارت میں یکم نومبر 2011 سے 16 مارچ 2019 کے درمیان 'منشیات کے خلاف جنگ'  مہم کی نگرانی کی، مہم میں مبینہ طور پر قتل اور اقدام قتل جیسے جرائم شامل تھے۔

آئی سی سی کے مطابق وارنٹ ابتدائی طور پر خفیہ رکھا گیا تھا، اب اسے باضابطہ طور پر جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، کیس سے متعلق مکمل دستاویز جلد جاری کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کیس پر نظر رکھنے والے استغاثہ اور تفتیشی حکام جلد مزید تفصیلات جاری کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید