امریکی انتظامیہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سینیٹ سے بل منظور نہ کراسکی

March 26, 2020

امریکی انتظامیہ کورونا وائرس کے اثرات سے بحران کاشکار ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کھربوں ڈالر کے پیکیج کا بل اکثریت کے باوجود امریکی سینیٹ سےمنظور نہیں کروا سکی۔سینیٹ میں بل پر ووٹنگ کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے کسی رکن نے بل کی حمایت میں ووٹ نہیں دیا، اگرچہ حکم راں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل تھی تاہم اس کے پانچ ارکان کورونا وائرس کے باعث رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک ہی نہ ہوسکے۔

بل میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے متاثر ہونے والے امریکی گھرانوںکو تین ہزار ڈالر فی گھرانہ امداد اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کاروبار کی بحالی کے لیےقرضوں کی مد میں 17کھرب ڈالر کی منظور دی جانی تھی۔ بل کی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت ری پبلیکن پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ طویل مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔